حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان و اپوزیشن لیڈر آف سینیٹ پاکستان کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔
بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم
إنا لله وإنا إليه راجعون
مرجعِ عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانیؒ کی رحلت کی خبر انتہائی رنج و غم کا باعث ہے۔ آپ کی وفات عالمِ اسلام، بالخصوص مکتبِ اہلِ بیتؑ اور حوزہ ہائے علمیہ کے لیے ایک عظیم علمی و دینی خسارہ ہے۔ آپ کی گراں قدر علمی، فقہی اور دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اس عظیم سانحے پر حضرت امام عصرؑ، رہبر معظم آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای، مراجعِ عظام، حوزہ ہائے علمیہ اور مرحوم کے اہلِ خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔
خداوندِ متعال بحقِ محمد و آلِ محمدؑ، مرحوم مرجعِ عالی قدر کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین!











آپ کا تبصرہ